سیاسیات- عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد امام علی علیہ السلام پر فائرنگ سے دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں.
پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ مسقط میں موجود پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے دو پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مسجد میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔