اکتوبر 25, 2024

مقاومت کی پوری طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھیں گے۔ پزشکیان

سیاسیات- ایرانی نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغام میں مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی نو منتخب صدر نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے

جناب آقائے سید حسن نصر اللہ

سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان

آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی حیثیت سے مجھے موصول ہوا۔

اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ سے مقاومت کا حامی رہا ہے اور امام خمینی کے ارمان اور رہبر معظم کی فرمائشات کی روشنی اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

مجھے اطمینان ہے کہ مقاومتی تنظیمیں صیہونی حکومت کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ فلسطینی مظلوم پر ظلم جاری رکھے اور جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک بڑھائے۔

آپ کی دعائے خیر کا نہایت مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مقاومتی مجاہدین کو سرفراز اور لبنانی قوم کو ترقی عطا کرے۔

مسعود پزشکیان

نومنتخب صدر ایران

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + eight =