اکتوبر 6, 2024

نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، جنگ بندی اور نئے انتخابات کا مطالبہ

سیاسیات- تل ابیب میں رات کو اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مظاہرین کی جانب سے جنگ بندی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے بعض مقامات پر آگ لگا کر سڑک بند کر دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے غیر قانونی طور پر سڑک کو بلاک کیا جس پر ان کے خلاف ایکش لیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل، حماس جنگ کے 9 ماہ مکمل ہونے پر  اسرائیل میں آج سے ایک ہفتے کے لیے حکومت مخالف احتجاج کا آغاز کیا جا رہا ہے، حکومت مخالف رہنما اور جماعتیں ایک ہفتے تک مسلسل چلنے والے ان مظاہروں میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے، اسرائیلی مغویوں کی واپسی اور نیتن یاہو حکومت کے استعفے سمیت نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت مخالف قوتوں نے اس احتجاج کو “مزاحمت کا ہفتہ” یعنی مزاحمت کے 7 دن کا نام دیا ہے، ان مظاہروں کے دوران اسرائیل کی بڑی شاہراؤں کو بند کر دیا جائیگا اور ساتھ ہی تل ابیب میں موجود ملٹری ہیڈکواٹر کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =