جنوری 15, 2025

اسرائیل اور حماس میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں، قطر

سیاسیات- قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق کسی معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  تمام فریقین مذاکرات پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان کے دوران ہی کسی معاہدے تک پہنچ سکیں تاہم معاہدے سے متعلق کوئی مخصوص وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تنازع کی نوعیت پیچیدہ ہے۔

فلسطین  کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبرسے اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک   31,112 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں  جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل  ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − nine =