سیاسیات- کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 5 کھلاڑی 125 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان صفر پر کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد اور سعود شکیل بالترتیب 29 اور 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 194 رنز درکار ہیں جبکہ 5 وکٹیں باقی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اِش سودھی اور مائیکل پریسویل نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔