جون 1, 2024

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنا لئے

سیاسیات-  کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہے۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے نے 82 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی گئی۔

دوسرے روز  پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 ، محمدوسیم 2 اور میر حمزہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ  اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر  بن گئے۔

اس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 5 =