جون 8, 2024

 بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں موصول

سیاسیات- بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں موصول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے  ایک ہی دن میں  دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر  نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد  سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔

بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =