جون 1, 2024

ایشیا کپ میں بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان فائنل کے لئے کیسے کوالیفائی کرے گا؟

سیاسیات-ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آگیا۔

بدھ کو ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آگیا۔

کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیش گوئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔

سپر فور مرحلے کا شیڈول

9 ستمبر: بنگلادیش بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، مقام کولمبو

12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو

15 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلادیش، مقام کولمبو

کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + fourteen =