جون 12, 2024

یوم شہادت امام علی علیہ السلام پر ملک بھر میں جلوس و مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

سیاسیات- یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس و مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوا  جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا۔

اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =