جون 12, 2024

گوگل کی جانب سے پاکستان میں دفتر کھولنے کا اعلان

سیاسیات- دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور دیگر سہولیات کی حامل کمپنی گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ضوابطی کارروائی بھی شروع کردی ہے  آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرامین الحق اس ضمن میں گوگل انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔  دوسری جانب گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔

امین الحق کے مطابق گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں پالیسی، صارفین کے مسائل ، حکومتی تعاون اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہوگی۔ پھر گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنز سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح گوگل اشتہارات میں مسائل سے متعلق معاملات پرصارفین کو فوری ریسپانس بھی مل سکے گا۔ وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور تعاون بھی حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ آفس کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور امید ہےکہ فیس بک بھی جلد ہی اس ضمن میں اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی اداروں کے دفاترملک میں کھولنے کے مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + sixteen =