فروری 13, 2025

کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر فائرنگ، گارڈ شدید زخمی

سیاسیات- افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − seven =