جون 1, 2024

پی پی اور اسلامی تحریک کے درمیان انتخابی اتحاد کے لئے رابطہ

سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے درمیان انتخابی اتحاد کیلیے رابطہ ہوا ہے۔ عام انتخابات اکٹھے مل کر لڑنے کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین منیر حسین گیلانی نے کلیدی کردار ادا کیا. ابتدائی ملاقات سینیٹر شیری رحمان کی اسلام آباد رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری اور سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ شبیر حسن میثمی کے درمیان ہوئی۔ ملاقات میں منیر حسین گیلانی اور زاہد علی اخوندزادہ بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، اسلامی تحریک نے اپنے مطالبات اور تجاویز پیپلز پارٹی کو پیش کیں، دونوں جماعتوں کی قیادت کو ملاقات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 10 =