جون 12, 2024

پی ٹی آئی نے انتخابات کیلیے کمر کس لی، ہفتے سے بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف نے بھی عام انتخابات کی مہم چلانے کیلیے کمر کس لی اور ہفتے سے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہفتے کو اپنی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائیں نہیں اور 8 فروری کی تیاری کریں، انشاء اللہ عوام کے ساتھ مل کر فتح حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں بس  10 سے 15 ٹکٹس باقی تھے جن کا فیصلہ آج ہوجائے گا، تمام امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نشانات ہم تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کسی کو حملے کی اجازت نہیں، ایران کو ہماری افواج نے مؤثر جواب دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ جماعت کی منظوری سے جاتے ہیں اور اُن کے ساتھ پارٹی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کیے بلکہ سارا عمل مشاورت سے مکمل کیا گیا، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو اسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + four =