جون 3, 2024

پنجاب الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کریں۔ نواز شریف کی ہدایت

سیاسیات-پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت دے دی۔

لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

نوازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبائی حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشنز میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی۔

نوازشریف نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری اور قوت سے آگے بڑھیں، انشاءاللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =