جون 9, 2024

پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور

سیاسیات ـ ترکی کے شہر استنبول میں ڈی ایٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران علی باقری نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں دونوں ممالک کی سرنوشت ایک ہے لہذا دونوں کو مستقبل میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ فضائی حادثہ پیش آنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید صدر رئیسی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط کرنے میں بہت مدد ملی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں اعلی سطح پر مذاکرات اور ملاقات پر اتفاق کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 18 =