جون 1, 2024

نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

سیاسیات-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔

ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی گزشتہ روز بغیر پروٹوکول اپنی گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + eleven =