جون 15, 2024

قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ صادق سنجرانی کا سویڈش اسپیکر کو خط

سیاسیات-پاکستانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوئیڈش اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھ کر قرآن پاک کی بےحرمتی پر اعتراض کیا۔

صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ قرآن ہماری مقدس کتاب ہے جو مشعل راہ ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں دیگر مذاہب، مقدس کتابوں اور پیغمبروں کی توہین سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ اسلام کے بارے میں غلط فہمی دور کرے، اس جدید دور میں مذہبی جذبات کی توہین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے اسلام سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =