جون 1, 2024

غریب ترین اضلاع کے لئے 5 سالہ منصوبے کا آغاز

سیاسیات- وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے 5 سالہ منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان بھر کے20 غریب ترین اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی اقدامات پر مشتمل 5 سالہ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کو سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری کیلیے ایکنک کو بھیج دیا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے فیز کی تخمینہ لاگت 40 ارب روپے ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان پچاس، 50 فیصد لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی ڈی ڈبلیو پی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جہاں وفاقی حکومت غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، منتخب 20 اضلاع میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبر پختونخوا سے 3 اور پنجاب سے 1 ضلع شامل ہے، ان میں بہت سے اضلاع حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ملک کے غریب ترین اضلاع میں بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمائے کی ترقی میں ہدفی سرمایہ کاری کے ذریعے جامع ترقی اور مساوی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈھول بجانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + three =