جون 13, 2024

عام انتخابات 2024: کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ٹربیونلز قائم

سیاسیات-الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے پانچ مختلف ہائی کورٹس کے کُل 24 ججز الیکشن ٹربیونلز کے ججز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ملک بھر میں ٹربیونلز قائم کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے پانچ مختلف ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔

اسی طرح لاہور ہائی کورٹ کے نو ججز بطور ٹربیونل جج کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے دو، دو ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ہفتے کو جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے مختلف بینچز کے چھ ججز کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سنیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس طرح ملک کے پانچ مختلف ہائی کورٹس کے کُل 24 ججز الیکشن ٹربیونلز کے ججز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

الیکشن ٹربیونلز تین سے 10 جنوری 2024 تک اعتراضات سنیں گی اور اپنے فیصلے کریں گی۔

الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد آج یعنی پیر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + eight =