جون 2, 2024

طالبان پاکستان کے لئے خطرہ بننے والے دہشگرد گروپوں کو روکیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیاسیات- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں۔

نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہوں، پاکستان میں دیکھا، میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − one =