اپریل 17, 2025

شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

سیاسیات۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے  اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکت کی جہاں افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اورغازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ آج کا امن اور آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں مادرِ وطن کے لیے بےنظیر اورناقابلِ فراموش ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 4 =