جون 1, 2024

حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے

سیاسیات- خیبرپختونخوا میں فوجی تنصیبات پرحملوں اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بے حرمتی میں ملوث 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

حکام کے مطابق مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کسیزچلیں گے جن میں شاہ زیب، رحمت اللہ، عدنان، شاکراللہ، سیدعالم اوریاسرنواز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فوجی عدالت میں مقدمات چلانےکی درخواست منظورکرلی ہے۔

پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق مالاکنڈ، دیر اور بنوں سےگرفتار 10 ملزمان پر بھی فوجی عدالتوں میں کیس چلیں گے،  مالاکنڈ سے 4، دیر سے 3 اور بنوں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر فوجی اور دیگر تنصیبات پر حملے کرنےکا الزام ہے اوراب تک 16 افراد کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانےکی منظوری ملی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں رحمت اللہ، شیر عالم اور عدنان شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + ten =