جون 3, 2024

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد

سیاسیات-ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کوایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

دوران گفتگو وزرائے خارجہ نے حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 7 =