جون 1, 2024

21 رمضان المبارک عالم بشریت کے لئے عزاداری اور غم و اندوہ کا دن ہے۔ آیت اللہ مقدسی

سیاسیات- شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں استاد حوزہ حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کا کہنا تھا کہ 21 رمضان المبارک عالم بشریت کے لئے عزاداری اور غم و اندوہ کا دن ہے اس دن کی مناسبت سے عالم اسلام بالخصوص عالم امکان کے وارث حقیقی اور علماء عاملین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ھوں اکیسویں رمضان کا دن عالم بشریت کے لئے عزاداری اور غم و اندوہ کا دن ہے جس دن مولود کعبہ، مسجد کوفہ کے محراب میں ابن ملجم مرادی لعین کی ضربت سے شہید ہوئے اکیسویں رمضان سے بڑھ کر عالم امکان میں مصیبت اور غم کا کوئی دن نہیں ہے انیسویں رمضان کو پیکر اسلام پر عدل و انصاف کے سیمائے مبارک پر زہد و تقوا کی کمر پر ضربت لگائی گئی اکیسویں رمضان کو شہید ہونے والے اس مظلوم کی مظلومیت میں شریک ہونا ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنے کے اجر سے کم نہیں ہے اسی ہستی کی مظلومیت پر انحضرت ماب نے اپ کی شہادت سے تیس سال پہلے کریہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 1 =