سیاسیات۔ 10 ربیع الثانی یوم شھادت کریمہ اھل بیت اخت الرضا سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین قم المقدسہ کی جانب سے مسجد بیت النور میں مجلس و جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء، طلباء اور زائرین کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی زندگانی پر روشنی ڈالی جبکہ مولانا عمران عباس قمی نے مصائب سیدہ معصومہ بیان کئے۔
مجلس کے بعد جلوس عزاء برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم کریمہ اہل بیت سلام علیھا میں اختتام پذیر ہوا۔
شام شھادت کی مجلس سے شبستان حضرت ابو طالب حرم مطہر کریمہ اہل بیت میں مولانا محمد علی غیوری نے خطاب کیا مجلس کے بعد ماتم داری ہوئی اور آخر میں عزاداروں کے درمیان نیاز امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کی گئی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








