ستمبر 3, 2024

کشمیر، بھارتی پولیس کا عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، کئی گرفتار

سیاسیات- سری نگر میں عاشورا کے جلوس میں فلسطین کے جھنڈے لہرانے اور صیہونی حکومت کے خلاف نعروں پر بھارتی پولیس نے عزاداروں پر تشدد کیا۔

کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں محرم الحرام کے جلوس عزا کے دوران ریاستی پولیس نے عزاداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

لوک سبھا کے رکن روح اللہ مھدی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجلس کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے اور پرچم اٹھانے پر بھارتی پولیس نے متعدد جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

سری نگر اور جموں سے پارلیمنٹ میں نمائندے نے کہا کہ پولیس کا مذکورہ اقدام آزادی بیان پر حملہ ہے۔ پولیس کو چاہئے کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کرے اور آئندہ مجرمانہ کاروائی سے گریز کرے۔

کہا جاتا ہے کہ بھارتی حکومت نے 1989 سے آٹھویں محرم کو جلوس نکالنے پر پابندی لگارکھی ہے جب اس دن بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا تاہم گذشتہ سال یہ پابندی اٹھائی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =