جون 1, 2024

کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں

سیاسیات- کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا جس سے قبل نشتر پارک میں الوداعی مجلس منعقد ہوئی۔

چپ تعزیہ کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔

جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جبکہ گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

چپ تعزیہ کے جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر میں برآمد ہو گا

کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے، رضویہ سوسائٹی قصرِ مصیب، رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہو گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر ختم ہو گا۔

دوسرے جلوس کیلئے ٹریفک کے متبادل روٹ

چپ تعزیہ کے دوسرے جلوس کے سلسلے میں شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے جلوس کے دوران نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبر 7 سے آنے والا ٹریفک موڑا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر اور حسن اسکوائر بھیجا جائے گا۔

واٹرپمپ سےکریم آباد فلائی اوور دوپہر 1 بجے ٹریفک کے لیے بند ہو جائے گا، اس دوران ٹریفک کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی سے حسن اسکوائر جائے گا۔

دوپہر 1 بجے سے پہلے لیاقت آباد 10 نمبر اور سپر مارکیٹ سے آنے والا ٹریفک سندھی ہوٹل موڑا جائے، سندھی ہوٹل سے ٹریفک یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ الطاف حسین بریلوی روڈ بڑا بورڈ سے گجر نالہ کراسنگ تک بند ہو گا۔

دوپہر 1 بجے کے بعد ٹریفک گرو مندر سے بنوری ٹاؤن سگنل، نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے انتظامات

شہرِ قائد کراچی میں جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر، بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ کی سرچنگ میں مصروف ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − twelve =