مئی 15, 2024

فلسطینی طلباء نے جرمن سفیر پر پتھر اور جوتے برساتے ہوئے یونیورسٹی سے باہر نکال دیا

سیاسیات- شمالی “رام‌ الله” کی “بیرزت” یونیورسٹی کے میوزیم میں یورپی یونین کے بعض عہدیدار اور جرمنی کے سفیر نے دورہ کیا۔ جس پر مذکورہ یونیورسٹی کے طلباء نے جرمنی کے سفیر پر پتھر اور جوتے برسا کر اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ ابتدائی طور پر اس یونیورسٹی کے طلباء نے میوزیم کے باہر احتجاج کیا اور مقاومتی فورسز و غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔ فلسطینی سوشل میڈیا صارفین نے جرمن سفیر اور یورپی یونین کے عہدیداروں پر پتھراوں کے واقعے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں انہیں یونیورسٹی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس یونیورسٹی کے طلباء نے اس یورپی وفد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی اتار لی۔ واضح رہے کہ جرمنی اُن یورپی ممالک میں سے ہے کہ جس نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر حملے میں ہمیشہ تل ابیب کا ساتھ دیا ہے۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس یونیورسٹی کے طلباء پہلے بھی یورپی رہنماوں کے سامنے ایسا ردعمل دکھا چکے ہیں۔ بیرزت یونیورسٹی کے طلباء سن 2000ء میں انتفاضہ کے دوران فرانسوی وزیراعظم اور سال 2013ء میں برطانوی قونصل جنرل کو اپنی درسگاہ سے بھگا چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − twelve =