ستمبر 28, 2024

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی جارحیت جاری،مزید 40 فلسطینی شہید

سیاسیات۔ غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں تازہ حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینی گرفتار کرلیے۔

ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران خطے کی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − thirteen =