جولائی 18, 2026

سیاسیات۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ،تازہ کارروائیوں میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔

اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون بھی حملہ  کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہفتے کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید  ہوگئے۔

شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252  ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ  کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا کوئی منصوبہ ابھی تک نہیں ملا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 20 =