سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی جو ان دنوں زیارات کے سلسلے میں دورہ ایران پر ہیں نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ کیا اور دفتر کے کابینہ اراکین سے ملاقات کی۔
نمائندہ قائد اور مدیر دفتر قم علامہ بشارت حسین زاہدی نے معزز مہمان کو دفتر میں خوش آمدید کہا جبکہ مسئول دفتر مولانا غلام محمد شاکری نے کابینہ کے تمام اراکین کا مختصر تعارف کرایا۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کی پاکستان میں خدمات کا تذکرہ کیا جبکہ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے حالات پہ مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی ایک بار سر اٹھا رہی ہے ریاستی سکیورٹی ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مشغول ہیں۔









