ستمبر 28, 2024

شیخ عکرمہ صابری کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد

سیاسیات- ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیا۔

اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تہران میں اپنی قیام گاہ میں موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − eleven =