ستمبر 28, 2024

شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل

سیاسیات- ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہے۔

دوحہ سے ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ کے مطابق گراؤنڈ انٹیلیجنس میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور موساد نے اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 8 بجے تہران میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 14 =