جون 1, 2024

شاہ سلمان نے شامی صدر کو عرب لیگ کونسل کے اجلاس میں مدعو کر لیا

سیاسیات-سعودی عرب کے شاہ سلمان نے باضابطہ طور پر شام کے صدر بشارالاسد کو عرب لیگ کونسل کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں مدعو کرلیا۔ یہ اجلاس 19 مئی کو ہوگا، اردن میں تعینات سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری نے شاہ سلمان کی طرف سے دعوت نامہ شام کے صدر کو پہنچایا۔ قبل ازیں سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کر رہا ہے۔

بشارالاسد نے کہا کہ اجلاس سے عرب عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے مشترکہ عرب اقدامات کو وسعت دینے کا موقع ملے گا۔ سعودی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات دوبارہ قائم کرنے کے اقدامات سعودیہ کی طرف سے شام میں مشترکہ عرب اقدامات کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو وسعت دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =