جون 26, 2026

سیاسیات- لبنانی معروف عالم دین نے مقاومت کو غیر مسلح کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی زمینی طاقت حزب اللہ سے اس کے ہتھیار نہیں چھین سکتی۔

لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین احمد قبلان نے واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی بھی قوت کے بس میں نہیں۔

روسیا الیوم کے مطابق، قبلان نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے مقابلے میں کوئی طاقت زمین پر موجود نہیں جو اس کی دفاعی صلاحیتوں کو ختم کرسکے۔

قبلان نے مزید کہا کہ مزاحمتی گروہوں نے تاریخی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے ساتھ اسرائیل کو شکست دی اور لبنان کو قابض قوتوں سے آزاد کرایا۔

انہوں نے غیر مسلح کرنے کے اقدام کو دیوانہ پن اور بیکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صہیونی حکومت کے مفاد میں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ لبنان دوبارہ اسرائیل کے قبضے میں نہیں جائے گا اور حزب اللہ کبھی شکست نہیں کھائے گی۔

قبلان نے ایران کے حوالے سے بھی کہا کہ یہ ملک تمام آزاد ممالک کے لیے باعث فخر ہے اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کو ایران پر مکمل اعتماد ہے۔ ایران نے مشرق وسطی میں نئے نقشے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 16 =