ستمبر 3, 2024

خان یونس شہر میں دوبارہ اسرائیلی آپریشن، ہزاروں فلسطینی بے گھر

سیاسیات- اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث شہادتیں ہوئیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دنوں کےدرمیان ایک لاکھ 80 ہزار سے سےزائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں  فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور  ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + twelve =