جون 4, 2024

حماس فوجی صلاحیتوں کو دوبارہ تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: امریکی تھنک ٹینکس

سیاسیات-امریکہ کے دو جنگی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باوجود حماس نے بھرپور مزاحمت ثابت کی۔

امریکی تھنک ٹینکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس اپنی فوجی صلاحیتوں کو دوبارہ تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، حماس کی ان ہی صلاحیتوں کی بنا پر اسرائیلی حکام نے جنگ طویل ہونے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے 26 دسمبر کو اسرائیلی فوج کے خلاف دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کی، حماس نے جبالیہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی اسرائیلی کوشش کو بھی چیلنج کیا اور جبالیہ میں گھروں میں پناہ لیے ہوئے

حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج پر پیچیدہ حملہ کیا۔

امریکی جنگی تھنک ٹینکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں بھی اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، حماس نے 25 سے 26 دسمبر کے دوران اسرائیل پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، حزب اللہ نے بھی دو دنوں کے دوران اسرائیل کی شمالی سرحد پر 19 حملے کیے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ حماس اور اسلامی جہاد کے حملوں میں اب تک 157 سے زائد اسرائیلی فوجی بھی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 5 =