جون 3, 2024

حزب اللہ اور حماس رہنماؤں کی ملاقات، اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا عزم

سیاسیات- حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف پرزور مزاحمت کی تیاری پر بات چیت کے لیے لبنان میں ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے حماس اور حزب اللہ نے لبنان کے دارالحکومت میں ملاقات کی جس میں اسرائیل کیخلاف پرزور مزاحمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ کی حزب اللہ کے چیف سید حسن نصراللہ سے ملاقات کے دوران فریقوں نے اسرائیل مخالف مزاحمت کی تیاری اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تحریکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں نے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نماز ہال پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل اسرائیلی فورسز کے ہاتھو فلسطینی نوجوان کو مسجد میں داخلے کی کوشش پر شہید کردیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 8 =