جولائی 18, 2026

سیاسیات۔  قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے صدر حجت الاسلام والمسلمين مولانا اصغر علی عرفانی کی تقریب حلف برداری ہوئی جبکہ سابقہ صدر مولانا محمد رمضان باقری کی خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت نمایندہ طلاب بلوچستان حجت السلام والمسلمين  دانش ندیم صاحب نے حاصل کی۔

تلاوت کے بعد سابقہ صدر حجت السلام والمسلمين مولانا محمد رمضان باقری صاحب نے اپنی کارکردگی پیش کی

دبیر نظارت جامعہ حجتہ السلام والمسلمين ڈاکٹر منیر حسین عسکری صاحب نے جامعہ روحانیت کے مقاصد و اہداف بیان کئے اور پاکستان کے دیگر علمائے کرام کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جس کے بعد نئے منتخب صدرحجت السلام والمسلمين علي اصغر عرفانی صاحب سے دبیر نظارت نے حلف لیا

حلف برداری کے بعد منتخب صدرکی جانب سے سابقہ صدر کو سپاسنامہ اور ھدیہ پیش کیا گیا انہوں نے دوران خطاب تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

حجت السلام والمسلمين علامہ آغا سید حیدر تقوی صاحب کے دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

تقریب کی نظامت نظامت کے فرائض مولانا فرحان علی مقدسی صاحب نے انجام دئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 5 =