جون 3, 2024

تہران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ صیہونی وزیر جنگ

سیاسیات- خطے میں ایران کی طاقت سے پریشان حال وزارت جنگ برائے غاصب صہیونی حکومت یوف گیلنٹ نے کہا ہے کہ تہران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ ایران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

گیلنٹ نے اتوار کے روز کہا کہ صہیونی فوج تمام سرحدوں پر، سرحدوں کے پار اور یہاں تک کہ سرحدوں سے دور بھی خفیہ اور واضح کارروائیاں کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران “شمالی محاذ میں، اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ “یروشلم انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اسٹڈیز” نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں صہیونی غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو باہر سے بکھرے ہوئے ایک معاشرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کہ آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتیں کھو رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − eleven =