اکتوبر 18, 2024

یمنی فوج کا تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ، ایک ہلاک متعدد زخمی

سیاسیات- یمنی فوج نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ کیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب عمارت ہونے والے ڈرون حملے کے بعد اٹھنے والے شعلوں کو دور سے دیکھا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر پر ہونے والے حملے کا بدلہ ہے، اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی شہادت ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام نے اس بات کی بھی تفتیش شروع کر دی ہے کہ ڈرون حملے سے قبل خطرے کی نشاندہی کرنے والے سائرن کیوں نہیں بجے۔

ادھر میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکبوتر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کاروائی قرار دیا ہے۔

خیال رہے لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + eighteen =