جولائی 21, 2026

سیاسیات۔ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم،علامہ شیخ بشارت حسین زاہدی نے اسلام آباد، پاکستان میں ہونے والے دلخراش بم دھماکے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

​انہوں نے قم میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے اس سانحہ کو کھلی دہشت گردی اور ایک بزدلانہ، غیر انسانی، اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا اقدام قرار دیا۔

​ بشارت حسین زاہدی نے کہا کہ "ایسے وحشیانہ واقعات انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، جن کی ہر ذی شعور اور درد مند انسان کو بلا تفریق مذمت کرنی چاہیے۔”

​انہوں نے مزید کہا، "ہم پاک فوج کے ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف (جاری) آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اور اب اس ملک کے عوام مزید دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔”

​اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ "اس خونریز دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 6 =