جولائی 18, 2026

سیاسیات۔ اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے علماء و فضلاء کی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب شیخ عبداللہ رضوانی دامت برکاتُہ کے ساتھ ایک ملاقات نہایت پُربرکت، صمیمانہ اور معنوی فضا میں ہوئی، دوران ملاقات مختلف علمی، دینی اور تنظیمی موضوعات زیرِ بحث آئے۔

بالخصوص علاقہ گلتری میں علماء کرام کی خدمات، طلاب کی علمی، دینی و تبلیغی سرگرمیاں، اور اجتماعی و تنظیمی امور پر نہایت مفید اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

قبلہ شیخ عبداللہ رضوانی دامت برکاتُہ نے طلاب  کی علمی و دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی فعالیت پر مسرت کا اظہار فرمایا، اور آئندہ ہر ممکن تعاون و رہنمائی کی پُرخلوص یقین دہانی بھی فرمائی۔

ملاقات کے اختتام پر اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری (قم) کے صدر محترم جناب محمد شریف راغب اور دیگر اراکین نے جناب قبلہ محترم کی گراں قدر توجہات اور وقت عنایت فرمانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات نہ صرف حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی بلکہ تنظیمی امور کی انجام دہی کے لیے ایک نئی امید، توانائی اور جذبۂ خدمت کا سبب بھی ثابت ہوئی۔

دعا گو ہیں کہ خداوند متعال جناب قبلہ محترم کو صحت و سلامتی کے ساتھ مزید توفیقاتِ خیر و برکت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + two =