سیاسیات۔ اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے صدر و اراکین نے فخرِ گلتری، قبلہ شیخ اکمل حسین طاہری صاحب سے ایک معنوی اور روحانی نشست میں شرفِ ملاقات حاصل کیا۔

قبلہ شیخ اکمل حسین طاہری صاحب نے اراکین سے بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے اپنے تبلیغی تجربات کی روشنی میں طلاب کو دین کی خدمت اور معارفِ اسلامی کی ترویج کے لیے مزید عزم و جذبے کے ساتھ سرگرمِ عمل ہونے کی تاکید فرمائی۔

ہم اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے تمام اراکین، قبلہ شیخ اکمل حسین طاہری صاحب کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت دے کر ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔

خداوند متعال آپ کی توفیقاتِ خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








