اکتوبر 18, 2024

اسرائیل کی یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر بمباری، کئی شہید و زخمی

سیاسیات- اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کر دیے۔

اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد شہید اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں3 افراد شہید اور87  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہمارے لڑاکا طیاروں نے یمن کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کیے گئے سیکڑوں حملوں کے جواب میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر یمنی فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مؤثر جواب دیں گے،اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے  اور فلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا پورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکتوبر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کاروائی قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 5 =