جون 2, 2024

کابل، فوجی ایئر پورٹ کے باہر دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

سیاسیات-افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ائیرپورٹ کے باہر دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی نوعیت یا ہدف کی وضاحت نہیں کی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے فوجی ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں 10 افراد ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان حکام نے ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد ابھی تک نہیں بتائی۔

رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا اور تمام سڑکیں بند کر دیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 14 =