جون 2, 2024

ٹرمپ نے حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دے دیا

سیاسیات- امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دیا ہے۔

ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پرحملہ ہوا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طورپر ایران ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  جو کچھ  اسرائیل میں ہوا ہے وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گے کہ 2020 میں نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو  نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آخری وقت پر انہیں بتایا گیا کہ اسرائیل اس ڈرون حملے میں شریک نہیں ہوگا تاہم امریکہ نے کارروائی جاری رکھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + five =