جون 10, 2024

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے تیرہویں ہفتے میں داخل

سیاسیات- قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے تیرہویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ صہیونی ریاست کے مختلف شہروں میں لاکھوں صہیونیوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے مخالفین نے مسلسل 13ویں ہفتے بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری رکھنے اور ان میں شدت لانے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کی رات کی ابتداء سے ہی لاکھوں افراد تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کی تعداد میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔ تل ابیب سمیت تمام شہروں میں مظاہرین نیتن یاہو اور خاص طور پر ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

عبرانی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے مسلسل 13ویں ہفتے میں صرف تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد 175,000 سے بڑھ گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے گذشتہ رات نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین کے شانہ بشانہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے مخالف مظاہرین پوری طرح تیار ہیں اور میدان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 10 =