جون 2, 2024

قطر نے سابق نیوی اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف بھارتی اپیل منظور کرلی

سیاسیات-۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل کو منظور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی اپیل پر کہا ہےکہ اس اپیل کا جائزہ لیا جارہا ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا سخت بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم وزارت خارجہ کے حکام نے کہا تھا کہ حکومت اس حوالے سے سفارتی چینل استعمال کرتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق قطر نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ تمام افراد ایک نجی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں قطر کی انٹیلی جنس نے دوحہ سے گرفتار کیا تھا، قطری حکام کی جانب سے ان تمام افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی گئی تھیں اور عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × four =