جون 15, 2024

غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے: ریڈکراس

سیاسیات-ریڈکراس نے غزہ تنازع کو  بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں ریڈکراس کا کہنا تھا کہ غزہ میں انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ  پر نہیں دیگر  نسلوں پر بھی پڑےگا۔

ادارے کے مطابق غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی  بےگھر  ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے بھی جاری ہیں۔

صیہونی فوج نے العودہ اسپتال کے بعد الاہلی اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، اسپتال ڈائریکٹر فاضل نعیم کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے بعد اسپتال میں کام رُک گیا، طبی امداد نہ ملنے سے 4  زخمی انتقال کرگئے۔

اسرائیلی فوج نے دو سرجن، طبی عملے، مریضوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا، اس پہلے اسرائیلی فوج نے العودہ اسپتال کا محاصرہ کرکے 240 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 19 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =